کراچی: (ویب ڈیسک) روپے کی قدر بحالی کا سلسلہ بدستور جاری، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 51 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 40 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ تین کاروباری روز میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 3 پیسے کمی ہوئی ہے، 11 اپریل کو ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 288 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 2 روپے کمی کے بعد 290 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ اوپن مارکیٹ میں تین روز کے دوران امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔