تازہ تر ین

ن لیگ گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ کروانا چاہتی ہے: اسد قیصر

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ ماننے کے لئے تیار ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ کروانا چاہتی ہے، سیاسی کشیدگی ختم کرنے اور معاملات آگے بڑھانے کے لئے سپریم کورٹ نے اچھا موقع دیا ہے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ہم سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ ماننے کے لئے تیار ہیں، ہم سنجیدہ ہیں اور آئین کے مطابق معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔
اسد قیصر نے ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کا حل بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں پھیلتی انارکی کو ختم کرنے کا واحد حل انتخابات ہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain