تازہ تر ین

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں کوئٹہ ایسوسی ایشن کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں ظہرانہ

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) پاکستان ہائی کمیشن لندن میں کوئٹہ ایسوسی ایشن کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
کوئٹہ ایسوسی ایشن برطانوی اور پاکستانی فوج کے سابق فوجیوں کا ایک گروپ ہے جنہوں نے ماضی میں کوئٹہ میں خدمات انجام دیں، تقریب کا انعقاد ان سابق فوجیوں کی خدمات اور قربانیوں کو تسلیم کرنے اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔
پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک برطانیہ تعلقات کی اہمیت اور ان تعلقات کو مضبوط بنانے میں دفاعی سفارتکاری کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے کوئٹہ ایسوسی ایشن کے سابق فوجیوں اور برطانوی افسران کا پاک برطانیہ تعلقات میں خدمات اور تعاون پر شکریہ اداکیا۔
معظم احمد خان نے سابق فوجیوں کے اپنے اپنے علاقوں میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے کردار کو بھی سراہا۔
تقریب کے دوران کوئٹہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین میجر جنرل سیوماس کیر سی بی ای (Major General Seumas Kerr CBE ) نے پاکستانی ہائی کمیشن کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا، اور کوئٹہ ایسوسی ایشن اور پاکستان کے درمیان پائیدار دوستی کے بارے میں بات کی اور دونوں ممالک کے درمیان مسلسل تعاون اور اشتراک کی امید کا اظہار کیا۔
میجر جنرل سیوماس کیر سی بی اے نے ایسوسی ایشن کے کام اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور اس کے تعاون کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
قبل ازیں آرمی اینڈ ایئر ایڈوائزر کرنل تیمور راحت نے مہمانوں کا استقبال کیا جس کے بعد کمانڈنٹ، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا، کموڈور محمد نبی ذیشان نے پاکستان اور برطانیہ کے دفاعی تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
تقریب میں میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے جنہیں زیر بحث موضوعات پر منتخب افسران سے بات چیت کرنے کا موقع ملا۔
تقریب کے ذریعے 60 سے زائد سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو پاکستان میں اپنے وقت کی یاد تازہ کرنے کیلئے ایک مفید پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain