لندن: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چودھری نے لندن میں ملاقات کی۔r4555
ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال اور ملکی معاملات پر بات چیت کی گئی، عون چودھری نے نواز شریف کو جہانگیر ترین کا پیغام پہنچایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عون چودھری نے نواز شریف سے ملاقات میں کہا کہ پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہوکر پاکستان آئیں، آپ کی قیادت میں پاکستان نے پہلے بھی ترقی کی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ملکی معاملات کو بہتر انداز سے چلانے کی آپ میں صلاحیت ہے، اس موقع پر نواز شریف نے ملکی معاملات بارے فکر مندی کا اظہار کیا۔