تازہ تر ین

الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔
الیکشن کمیشن کی 2 صفحات پر مشتمل پیش رفترپورٹ میں فنڈز کی عدم فراہمی کا ذکر کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے فنڈز نہیں ملے، الیکشن کمیشن نے فنڈز نہ ملنے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پیشرفت رپورٹ طلب کی تھی جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کے حوالے سے فنڈز ملنے یا نہ ملنے کے حوالے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 27 اپریل تک فنڈز منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
قبل ازیں سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشنز کیلئے فنڈز دینے کی تحریک پھر مسترد کر دی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain