تازہ تر ین

ملکی معیشت ڈبونے والا الیکشن مذاکرات، آئین و قانون کا بھی حشر کر دیگا: شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس ڈار نے ملک کی معیشت کو ڈبویا وہ الیکشن مذاکرات، آئین و قانون کا بھی حشر کر دے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ مذاکرات کی کمیٹی نے صرف اسمبلیوں کے ٹوٹنے اور الیکشن کی تاریخ طے کرنی ہے، ایک سال میں جو الیکشن کی طرف نہیں آئے وہ 3 دن میں کیسے آئیں گے، آصف زرداری اپنے داؤ پر بیٹھے ہیں، فضل الرحمان کی ضد سیاسی قبر کھود دے گی۔
جس ڈار نے ملک کی معیشت کو ڈبویا وہ الیکشن مذاکرات آئین وقانون کا بھی حشر کردے گا مذکرات کی کمیٹی نےصرف اسمبلیوں کےٹوٹنے اورالیکشن کی تاریخ طےکرنی ہےایک سال میں جو الیکشن کی طرف نہیں آئےوہ 3 دن میں کیسے آئیں گے آصف زرداری اپنےداؤ پربیٹھے ہیں فضل الرحمان کی ضدسیاسی قبر کھود دےگی
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ آئین جیتے گا اور مئی کے پہلے ہفتے تک عدلیہ کے فیصلوں کا تعین ہو جائے گا، پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنا آئین شکنی اور سیاسی موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے، الیکشن ہو کر رہیں گے، آئین وقانون کی بالادستی قائم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی الیکشن کے تاخیری حربے ان کی بد نیتی ثابت کر دیں گے، حکومت کی کھسیانی بلی کھمبا نوچ رہی ہے، حلف کے ساتھ ہی سپریم کورٹ کے 3 ججز کو ماننے سے انکار کر دیا۔
عدلیہ کےخلاف حکومت نےاعلان جنگ کیاہےبلاآخرحکومت کوشکست ہوگی اورعدلیہ جیتےگی21ارب روپےکا سپریم کورٹ کاحکم اب بھی قائم ہےاوراس فیصلےسےمنحرف ہونابھی توہین عدالت ہوگی سپریم کورٹ کےرجسٹرار آفس نےالیکشن فنڈ پر رپورٹ مانگ لی ہےعدالت نےجس تحمل اور دوراندیشی کاثبوت دیا ہے وہ قابل تحسین ہے
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ جو وزیراعظم عدلیہ کے حکم کو نہ مانے اس وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، یہ سول نافرمانی کی شروعات ہے، جب عدلیہ کے فیصلوں کا احترام نہیں ہوگا تو حکومت کے فیصلوں کو بھی عوام نہیں مانیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain