تازہ تر ین

فنڈز فراہمی کا معاملہ: سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ سے بھی رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب کر لی۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے وزارت خزانہ کو نوٹس بھجوا دیا گیا ہے، عدالت کے خصوصی میسنجر نے نوٹس وزارت خزانہ کو بھجوایا ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالتی نوٹس پر وزارت خزانہ کی رپورٹ تاحال رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نہیں پہنچی، جس پر عدالت کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا ہے۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے فنڈز فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی، الیکشن کمیشن کی 2 صفحات پر مشتمل پیش رفت رپورٹ میں فنڈز کی عدم فراہمی کا ذکر کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain