راولپنڈی: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں فتح حاصل کرکے بڑا سنگ میل بھی عبور کرلیا۔
پاکستانی ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 500 فتوحات حاصل کر لیں،پاکستان مینز کرکٹ ٹیم پانچ سو میچ جیتنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔
پہلا ون ڈے، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا
قومی ٹیم نے949 ویں انٹرنیشنل میچ میں 500 فتوحات مکمل کر لی ہیں، واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا اس سے قبل پانچ، پانچ سو ون ڈے میچز جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
