تازہ تر ین

ہراسانی معاملہ، آئندہ کوئی بھارت کیلئے میڈل نہ لائے، بھارتی ریسلر رو پڑیں

لاہور: (ویب ڈیسک) کھلاڑیوں کو ہراساں کرنے کے معاملے پر بھارتی خاتون ریسلرز کُھل کر بول پڑیں، کہا کہ میری خواہش ہے کہ آئندہ کوئی بھارت کیلئے میڈل نہ لائے۔
بھارت کیلئے بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے جیت کر آنے والی خاتون ریسلر ونیش پھوگٹ میڈیا پر بات کرتے ہوئے رو پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما بھوشن شرن اپنے گھر میں آرام کررہا ہے اور ہم اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں۔
بھارتی خاتون ریسلر کا کہنا تھا کہ پولیس خواتین کو دھکے دے رہی ہے، اگر ہمیں مارنا ہے تو ایسے ہی مار دو۔ اسی دن کیلئے بھارت کیلئے میڈل لائے تھے تو میں چاہوں گی کہ آئندہ کوئی بھارت کے لیے میڈل نہ لائے۔
خیال رہے کہ بھارت کے کئی ریسلرز، ریسلنگ فیڈریشن کے چیف برج بھوشن کے خلاف گزشتہ کئی روز سے دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ برج بھوشن کے خلاف خواتین ریسلرز نے جنسی ہراسانی کے الزام عائد کیے تھے۔
احتجاج میں بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی مرکزی رہنما سونیا گاندھی اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی شرکت کر کے پولیس سے ایف آئی آر دکھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ خواتین ریسلرز کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک یہاں سے نہیں ہٹیں گی جب تک بھوشن سنگھ کو جیل نہیں بھیج دیا جاتا۔
بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے صدر اور بی جے پی کے رکن اسمبلی پر خواتین کھلاڑیوں کو ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد ان کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ سنگین الزامات کے باوجود بھوشن شرن سنگھ نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain