لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) ٹو کے 2 سپر سٹار پلیئرز بابر اعظم اور شاداب خان نے پاکستان کیلئے کچھ بڑا کرنے کےعزم کا ظاہر کیا ہے ، نجی ٹی وی کے پروگرام میںبابر اعظم نے پی ایس ایل میں اپنی پرفارمنس پر اطمینان کا اظہارکیا جبکہ شاداب خان نے ٹاپ آل راو¿نڈر بننے کا عزم ظاہر کر دیا۔پروگرام میں فاسٹ بولرز کے فقدان پر بھی سنجیدہ گفتگو ہوئی ، قومی فاسٹ بولر عمر گل اور سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے اس معاملے پر دل کھول کر بات کی۔ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے لگائے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ پر بھی پروگرام میں گفتگو ہوئی ، شرکا کا کہنا تھا کیمپ کے انعقاد سے تما م کھلاڑیوں کو بھرپور فائدہ ہوگا۔