تازہ تر ین

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک پہنچ گئے، کارکنان کا پرتپاک استقبال

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔
چیئرمین تحریک انصاف اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے مختلف مقدمات میں ضمانت کے بعد براستہ موٹر وے وفاقی دارالحکومت سے ایک قافلہ کی صورت میں ٹھوکر نیاز بیگ لاہور پہنچے جہاں بڑی تعداد میں موجود کارکنان کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے اس موقع پر سابق وزیر اعظم کے حق میں نعرے بازی کی گئی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔
بعدازاں عمران خان اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے اور وہاں بھی ان کے استقبال کے لئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ، زمان پارک میں ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کے رقص کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ کارکنان کی جانب سے آتش بازی بھی کی گئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain