تازہ تر ین

پی ڈی ایم دھرنے میں شرکت: مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اسلام آباد پہنچ گئیں۔
قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مریم نواز شریف پیر کو پی ڈی ایم کے دھرنے میں مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کریں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے اعلان کے بعد مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی صدارت میں ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہنگامی مشاورتی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں مریم نواز نے شرکاء کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شرکت کیلئے اہم ٹاسک سونپے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain