تازہ تر ین

سعودی عرب نے غیر ملکیوں کیخلاف اہم اعلان کر دیا ” حج و عمرہ کرنے جانیوالوں پر بھی اطلاق ہو گا “

ریاض /جدہ(خصوصی رپورٹ)سعودی عرب میں غیرملکیوں کےلئے نئے قوانین کااطلاق اورکڑی سزاو¿ں کااعلان کردیاگیا، عمرہ ، حج یا وزٹ وورک ویزہ پر آنے والے افراد کومقررہ مدت کے اندر ملک چھوڑناہوگا بصورت دیگربھاری جرمانے کی ادائیگی اور قید کاٹناپڑے گی، غیر قانونی افراد کوپناہ دینے یا کام پر لگانے والے مقامی باشندوں کوبھی سخت سزاءبھگتناپڑے گی۔تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی وزارت داخلہ کے ذیلی ادارے جوازات نے غیر ملکیوں کی سعودی عرب آمد سے متعلق نئے قوانین کے نفاذ کا اعلان کیا ہے ۔ سعودی حکومت کے اعلامیے کے مطابق عمرہ ، حج اور وزٹ ویزہ پر سعودی عرب آنے والے افراد کو مقررہ مدت ویزہ کے اندر سعودی عرب سے واپس جاناہوگا تاخیر کی صورت میں بھاری جرمانے اور قید کی سزائیں ہوں گی ۔عمرہ زائرین جنہیں سعودی حکومت ایک ماہ کا ویزہ جاری کرتی ہے انہیں تیس دن کے اندر اندر سعودی عرب چھوڑنا ہو گا بصورت دیگر لیٹ ہونیوالے شخص کو پہلی بار 25ہزار ریال ، دوسری بار 50ہزار اور تیسری بار ایک لاکھ ریال جرمانہ دینا ہو گا جبکہ اس صورتحال میں عمرہ کمپنیوں کو بھی بھاری جرمانے اور بلیک لسٹ کر نے کی سزائیں ہوں گی ، نئے قوانین کے تحت مقررہ مدت ویزہ کے بعد غیر ملکیوں کو پہلی دفعہ رہائش فراہم کر نے والے ہوٹل اور بلڈنگ مالکان کو 50ہزار ریال جرمانہ ، منیجر کو چھ ماہ قید اور ایک سال کےلئے بلڈنگ یا ہوٹل بلیک لسٹ کردیا جائے گا ۔دوسری مرتبہ خلاف ورزی کرنیوالے ہوٹل یا بلڈنگ مالکان کو 75ہزار ریال ، دو سال تک بلڈنگ بلیک لسٹ کردی جائے گی ۔ہوٹل انتظامیہ کے غیر ملکی کارکنان کی ایک سال کےلئے ملک بدری جبکہ تیسری بار خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ اور دو سال قید کی سزائیں ہوں گی ۔غیر قانونی افراد کو کام پر لگانے والے مقامی افراد کےلئے بھی سخت ترین سزائیں رکھی گئی ہیں انہیں اس پر بھاری جرمانے اور قید کی سزائیں بھگتنا ہوں گی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain