Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فیفا ورلڈکپ: میزبان امریکا کا پیراگوئے کو شکست دے کرفاتحانہ آغاز
    • دبئی ائیرپورٹ ، لاوراث سوٹ کیس سے چھپکلیاں، بچھو، سانپ اور مینڈک برآمد
    • امریکا: 30 گھنٹے طویل مقابلے کے بعد مفرور ملزم ہلاک
    • ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا
    • راولپنڈی،گھر کے اندر زور دار دھماکا، 6 افراد زخمی
    • اسپیس ایکس آئی پی او کا امریکی بازاروں میں آغاز، مسک دنیا کا پہلا کھرب پتی بن گیا
    • امن معاہدہ طے,وزیراعظم نے حتمی متن کا باضابطہ اعلان کر دیا
    • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ
    • وزیراعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت
    • ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز
    • ٹرمپ کے ساتھ مکمل اتفاق، ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: نتن یاہو
    • گلبرٹو مورا نے رقم کی تاریخ، فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی نمائندگی کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بنے
    • نیپال،مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، آٹھ ہلاک، 16 زخمی
    • ممتا بنرجی کے خلاف مقدمہ درج، انتخابی مہم میں اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام
    • کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • سولرپینلز پر ٹیکس نہیں لگایا جارہا ہے، ایف بی آر حکام
    • ملاقات یا ڈیل پر دستخط کرنے سے ایرانی منجمد فنڈ بحال نہیں ہوں گے: امریکی نائب صدر
    • امپورٹ کی جانیوالی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنےکا فیصلہ
    • دنیا بھر میں فیس بک کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا
    • ایلون مسک دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کے قریب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نوجوانوں کیلئے پاک فوج کے سپہ سالار کا اہم پیغام

    By Daily Khabrainمارچ 14, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    qamar javaid bajwa
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی (بیورو رپورٹ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، طلباءملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے اپنے اعلیٰ اہداف مقرر کر کے معیاری تعلیم حاصل کریں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کے دوردراز علاقوں کے چالیس طلبہ کے گروپ نے پیر کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنے اعلیٰ اہداف مقرر کر کے معیاری تعلیم حاصل کریں تعلیم کو پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم قومی مقاصد کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔یہ ملاقات نوجوانوں کے ساتھ رابطے کے پروگرام کا حصہ ہے۔ خیبر پختونخوا ایپکس خصوصی کمیٹی کا اجلاس صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے علاوہ آپریشن رد الفساد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ترجمان پاک فوج کے مطابق پیر کے روز خیبر پختونخوا ایپکس خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ، وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نزیر بٹ نے شرکت کی کمیٹی کے اجلاس میں صوبے کی مجموعی امن وامان کی صورتحال اور آپریشن رد الفساد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قیام امن کے حوالے سے کردار کی تعریف کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کو تقویت دینے اور دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی اس موقع پر عارضی طور پر بے گھر ہونےو الے افراد کی بحالی کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو سراہا گیا کمیٹی کو بتایا گیا کہ 89فیصد بے گھر ہونے والے افراد واپس اپنے آبائی علاقوں کو جا چکے ہیں اور 93فیصد افراد جن کا تعلق فاٹا سے ہے انکا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا اس دوران صوبے میں افغان مہاجرین کی موجودگی اور بارڈر مینجمینٹ کے معاملات بھی زیر بحث آئے کمیٹی کے اجلاس میں فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    فیفا ورلڈکپ: میزبان امریکا کا پیراگوئے کو شکست دے کرفاتحانہ آغاز

    دبئی ائیرپورٹ ، لاوراث سوٹ کیس سے چھپکلیاں، بچھو، سانپ اور مینڈک برآمد

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

    تازہ ترین

    فیفا ورلڈکپ: میزبان امریکا کا پیراگوئے کو شکست دے کرفاتحانہ آغاز

    دبئی ائیرپورٹ ، لاوراث سوٹ کیس سے چھپکلیاں، بچھو، سانپ اور مینڈک برآمد

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

    راولپنڈی،گھر کے اندر زور دار دھماکا، 6 افراد زخمی

    وزیراعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.