بیجنگ(ویب ڈیسک) چین نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات کے ذریعے اپنے دوطرفہ تعلقات میں بہتری لائیں گے ۔یہ بات چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچننگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں چین کے اہم ہمسایہ اور جنوبی ایشیا کے اہم ملک ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین ”شنگھائی تعاون تنظیم”میں پاکستان اور بھارت کی جلد مکمل رکنیت کا خواہاں ہے ۔ترجمان نے کہاکہ دونوں ملک تنظیم کے دوسرے ارکان کے ساتھ مل کر خطے کی سلامتی ، استحکام ، ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر سکتے ہیں۔