بوسٹن: ایک نئی تحقیق کے مطابق خواتین کا رات کو دیر جاگنا ان کے ذیا بیطس میں مبتلا ہونے خطرات کو تقریباً 20 گُنا تک بڑھا دیتا ہے۔
امریکا کے شہر بوسٹن میں قائم برِگھم اینڈ ویمنز ہاسپیٹل کے محققین نے 2009 سے 2017 کے درمیان تقریباً 64 ہزار درمیانی عمر کی نرسوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔
جائزے میں محققین کو معلوم ہوا کہ وہ خواتین جو رات کو دیر سے سو کر صبح دیر سے اٹھتی ہیں ان کے ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے خطرات صبح جلدی اٹھنے والی خواتین سے زیادہ ہوتے ہیں۔