لاہور (ویب ڈیسک ) ملک میں صرف نام کی جمہوریت ، حکومت کا کام قانون بنانا اور اپوزیشن کا کام پیسہ غلط استعمال ہونے پر آواز اٹھانا ہے۔ وزرا روزانہ مجھے برا بھلا کہتے ہیں ۔ میں جو پیسہ لے کر پاکستان آیا اس کی منی ٹریل بھی دکھائی جبکہ نواز پر الزام ہے کہ وہ پیسہ چوری کرکے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک لیکر گئے ۔ منی لانڈرنگ کا اعتراف اسحاق ڈار نے بھی کیا ۔ میرے اور جہانگیر ترین کے خلاف 4 ریفرینس دائر کیے گئے ۔ گزشتہ برس دسمبر میں الیکشن کمیشن کو جواب دیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سب کے سامنے واضح ہو گیا سچ کیا تھا اور کیس کیا تھا ۔ ایاز صادق نے نواز شریف کے ساتھ ملکر میری آواز بند کرنے کی کوشش کی ۔
بنی گالا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومتی وزرا روزانہ مجھے برا بھلا کہتے ہیں ۔ میں انگلینڈ میں 33 فیصد ٹیکس دیتا تھا اور پاکستان سے باہر سب کچھ میرے نام پر تھا ۔ میں نے جو فلیٹ 2003 میں بیچا تھا اس کی ڈیڈ دکھائی ، جو پیسہ پاکستان لے کر آیا اس کی منی ٹریل بھی دکھائی ، جبکہ نواز شریف پر الزام ہے کہ وہ پیسہ چوری کرکے منی لانڈرنگ کر کے بیرون ملک لے کر گئے ، ان کی منی لانڈرنگ کا اعتراف اسحاق ڈار نے بھی کیا۔ ایک طرف پاکستان میں پیسہ آ رہا ہے اور دوسری طرف ڈالر باہر جارہے ہیں۔