اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کے جانے پر افسردہ ہیں ۔ جمعہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کے جانے پر افسردہ ہیں انہوں نے کہا کہ کے پی کے پولیس کو پروفیشنل فورس بنانے پر ناصر درانی کے مشکور ہیں ۔ ناصر درانی نے خیبرپختونخوا میں اصلاحات لانے کے لئے لگن سے کام کیا انہوں نے ثابت کیا کہ ” ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی “۔
پاکستانی شہری کا سعودی عرب میں شاندار کارنامہ ۔۔۔ جان کر آپ بھی فخر کریں گئے
