تازہ تر ین

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی: ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی۔

  پیر کی شب 11 بج کر 20 منٹ پر قائدآباد، بھینس کالونی ، بن قاسم ، گلشن حدید ،  مجید کالونی، مظفرآباد، شاہ لطیف ٹاؤن  میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

لانڈھی اورمسلم آباد کالونی کے مکینوں نے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1  ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز 15 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ خوش قسمتی سے زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain