تازہ تر ین

اشتعال انگیز تقاریر ۔۔۔ فاروق ستار بارے اہم خبر

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں ایس ایس پی ملیر راو انوار نے کہا ہے کہ اگر عدالت نے حکم دیا تو اشتعال انگیز تقاریر کیس میں فاروق ستار سمیت دیگر نامزد ملزمان کو بھی گرفتار کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی گرفتاری پر راو انوار نے واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ملیر میں فاروق ستار ودیگر کے خلاف بیس سے زائد مقدمات درج ہیں اگر عدالت نے حکم دیا تو فاروق ستار سمیت دیگر نامزد ملزمان کو بھی گرفتار کریں گے۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق جسے بھی گرفتار کیا میرٹ پر تفتیش کریں گے جو بے گناہ ہوا اسے چھوڑ دیں گے اور ملزمان کا چالان کریں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain