تازہ تر ین

نعوذباﷲ….اثرالسلام نامی ایک اور مرتد سامنے آگیا گستاخ سوشل میڈیا کے زریعے فتنے پھیلانے لگا

لاہور (خصوصی رپورٹ) نعوذ باللہ، جنت پاکستان پارٹی کا سربراہ اثر الاسلام دین اسلام کی عجیب و غریب توہین آمیز تشریحات لے آیا، بکواس کرتا ہے کہ موجودہ اسلام کے تمام مکاتب گمراہ ہیں۔ تمام تشریحات اور متراجم غلط ہیں۔ مذہب اسلام کی تمام تفسیریں اور متراجم عرب ملوکیت نے اپنے اقتدار کے لئے بنائیں۔ خود کو ڈاکٹر اثرالاسلام اور جنت پارٹی کا سربراہ کہنے والے شخص کی امریکہ میں بیٹھ کر متنازعہ اور اشتعال انگیز تقاریر سوشل میڈیا پر سامنے آ گئیں۔ الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعت 2011ءمیں رجسٹرڈ کروائی، پارٹی کا پتہ: آفس نمبر گیارہ، فرسٹ فلور ذیشان پلازہ، وحدت کالونی مین اڈیالہ روڈ، راولپنڈی درج ہے۔ انتخابی نشان فوارہ ہے۔ نام نہاد ڈاکٹر اثرالاسلام کے دین اسلام پر حملے، کہتا ہے دین میں نہ نماز ہے نہ روزے۔ یہ دین اسلام نہیں بلکہ یہ سب مسیلمہ کذاب کا مذہب ہے، شہریوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن نوٹس لیں۔ فتنہ پرداز مقرر، لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے۔ تقاریر کو بلاک کیا جائے اور پارٹی کو بین کیا جائے قانونی کارروائی کی جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain