تازہ تر ین

وزیراعظم نے بڑا اجلاس طلب کرلیا, اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پارٹی کی پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس کل (پیر کو) وزیر اعظم ہاﺅس میں طلب کرلیا ہے ، فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع، پاناما ایشوز سمیت اہم امور پر مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی غوروغوض کیا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے بحیثیت پارٹی صدر پارٹی کی پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس بلا لیا ہے ،اس حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے پارٹی کے تمام پارلیمانی رہنماﺅں کو آگاہ کردیا ہے ۔یہ اجلاس پیر کی صبح 11 بجے ہوگا ، حکومت کے آخری سال کے دوران مستقبل کا سےاسی لائحہ عمل تشکےل دےنے ،حکومتی کارکردگی، اور پاناما کیس میں ممکنہ عدالتی فیصلے پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی،ذرائع نے بتایا کہ آئینی و قانونی ماہرین بھی اجلاس میں شریک ہوں گے جو پاناما کیس کے ممکنہ عدالتی فیصلے پر بریفنگ دینگے جس کے تحت آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی ، اجلاس مےں وزیر خزانہ اسحاق ڈار فوجی عدالتوں کے قےام میں توسےع معاملے پر پیپلز پارٹی کے تسلیم کئے گئے چار نکات پر بریفنگ دیں گے ،ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے تفصیلی غوروغوض کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف پارٹی رہنماﺅں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دینگے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain