تازہ تر ین

بھارت کو بڑی شکست, اقوام متحدہ نے اہم منصوبے کی توثیق کردی

نیویارک (خصوصی رپورٹ) اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے بھارتی تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی توثیق کردی۔ پاک چین اقتصادی راہداری بھی اسی ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں شامل ہے۔ بھارت ون بیلٹ ون روڈ اور سی پیک کو کھلم کھلا ہر عالمی فورم پر تنقید کا نشانہ بنا چکا ہے۔ بھارتی سرکار سی پیک کے آزاد کشمیر سے گزرنے پر معترض ہے ۔جمعہ کو سلامتی کونسل میں افغانستان میں عالمی فوج کے مینڈیٹ میں ایک سال توسیع کی قرار داد منظور کی گئی۔جس میں افغانستان میں یو این امدادی مشن کی ازسرِنو توثیق کی گئی۔افغانستان میں یو این امدادی مشن کی کو 17 مارچ 2018ءتک بڑھا دیاگیا۔قرارداد میں میں کہا گیا ہے کہ علاقائی ممالک ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تحت اپنے روابط کو مزید فروغ دیں۔قرارداد میں علاقائی معاشی تعاون ،علاقائی روابط، تجارت ، سلک روڈ اکنامک بیلٹ ،اکیسویں صدی شاہراہ ریشم اور علاقائی ترقی کے منصوبوں کی تحسین کی گئی اور باہمی روابط کے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ اور دیگر علاقائی ترقیاتی پروگرامز پر عملدرآمد کو مزید تیز کرنے کا کہا گیا ہے۔ چائنہ ریڈیوکے مطابق قرارداد کی منظوری کے بعد اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے لیو جے ای نے میڈیا سے کہا کہ رواں سال چینی صدر شی جن پنگ نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں خطاب کرتے ہوئے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا خاکہ پیش کیا تھا۔انہوں نے اقوام متحدہ نے پہلی با رچین کے اس تصور کی توثیق کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرارداد میں دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تعمیر پر بھی زور دیا گیا ہے ،چینی سفارتکارکے مطابق اس سے مئی میں بیجنگ میں منعقد ہونیوالی ون بیلٹ ون روڈسمٹ کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو گا۔ سفارتکاروں نے چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ امر عالمی گورننس میں چین کے عظیم کردار کے عالمی اعتراف کا آئینہ دار ہے ۔ان سفارتکاروں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی منظور شدہ نئی قرارداد میں چین کا بیلٹ و روڈ منصوبہ بھی شامل ہے۔ قرارداد میں اقوام متحدہ کی پندرہ رکنی سلامتی کونسل نے افغانستان اور خطے میں سلامتی و استحکام کی ضرورت پر زور دیا تا کہ بنی نوع انسان کے لئے مشترکہ مستقبل کی برادری قائم کی جا سکے۔قرار داد میں ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، انڈیا منصوبہ (ٹاپی) اور کاسا 1000جیسے منصوبوں کا بھی خیرمقدم کیا گیاہے۔ ادھر بھارت نے اقوام متحدہ کی جانب سے ون بیلٹ ون روڈ کی توثیق اور سی پیک کے آزاد کشمیر سے گزرنے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیاہے۔
بھارتی تحفظات مسترد


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain