ویلنگٹن (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ (آج) پیر کو کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔، پہلے ہاکی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-2 گولز سے ہرایا اور سیریز میں برتری حاصل کی، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دوسر میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔