تازہ تر ین

خواب میں بچھونا دیکھنے کی تعبیر….مزید جانیئے

خواب میں بچھونا دیکھنا رفعت، عزت اوروسعت کی علامت ہے خصوصاً اس صورت میں جبکہ خواب دیکھنے والا خواب میں اس کا مالک بنا ہو، جو خواب میں دیکھے کہ وہ بچھو نے پر بیٹھا ہے تو وہ کوئی زمین خریدے گا اور اگر لڑائی میں ہو تو اس سے محفوظ رہے گا، خواب میںبچھونا دیکھنا اس کی دنیا ہے جو اس کے لئے کشادہ کی جائے گی۔ جو دیکھے کہ بچھونالپیٹا ہوا ہے تو اس کی دنیا لپیٹ دی جائے گی، اگر بچھونا نیا، وسیع اور مضبوط بنا ہوا دیکھے تو وہ طویل عمر اور دنیا کی وسعت پائے گا۔ اگر دیکھے کہ چند نامعلوم لوگوں کے سامنے کسی نامعلوم مقام پر کوئی نامعلوم بچھونا پتلا تھا یا پرانا بوسیدہ قسم کا تھا تو یہ قلیل عمر کے ساتھ دنیا حاصل ہونے کی علامت ہے، جو خواب میں دیکھے اس کا بچھونا اس کے کندھوں پر لپیٹا ہوا ہے تو وہ ایک جگہ سے کسی نامعلوم جگہ کی طرف لوٹے گا اور اپنے ملک سے نکلے گا اور اس کی دنیا کی بساط لپیٹ دی جائے گی۔ اگر خواب میں اس کیلئے بچھونا بچھایاگیا ہے تو اس کا رزاق کشادہ ہوگا اور فکر وغم دور ہوگا اور کبھی خواب میں بچھونے کا دیکھنا حاکموں، سرداروں اور ہراس شخص کی مجلس میں بیٹھنے کی دلیل ہوتا ہے۔ جوحاکموں کے ہم نشین اور حاشیہ نشین ہوتے ہیں ۔ خواب میں جس کا بچھونا لپیٹا گیا ہو تو اس کے امور معطل ہوںگے یا اس کا سفر دشوار ہوگا یا اس سے دنیا کا مال وغیرہ روک لیا جائے گا۔ اگر اس کا بچھونا اس سے غصب (چھیننا) ہوا ہے یا آگ میں جلا ہے تو وہ وفات پائے گا یا اس کا سفر دشوار ہوگا اور اگر بچھونے کو لطیف بنایا ہے تو اس کی اجل قریب ہے اور اس کا جسم کمزور ہوگا، یا وہ موت کے کنارہ پرپہنچ گیا ہے۔ پرانا اور بوسیدہ بچھونا رنج و غم کی علامت ہے اور خواب میں بچھونا دیکھنا ایسے آدمی کی علامت ہے جو اپنی تعریف کرتا ہو۔ اپنے کو دوسروں سے بلند رتبہ اور پاک صاف سمجھتا ہو، ایسا شخص سوائے جھوٹ اور فریب کے اور کسی چیز میں ترقی نہیں کرتا ہے۔ دیکھئے الحصیر(چٹائی)۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain