Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی اپلایا میمن ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کر دیا گیا:وزارت خارجہ
    • لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین چین کے یادیہ ٹیکنالوجی گلوبل گروپ کے چیئرمین کو یادگاری شیلڈ دے رہے ہیں۔
    • کابینہ ڈویژن نے جولائی تا ستمبر 2026 توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا
    • جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان
    • دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے پرسعودی عرب میں 5 ملزمان کے سر قلم کردیئے گئے
    • 32 ممالک کی نمائندگی کرنیوالے وفد کا ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
    • جی 6 ایچ 9 اتوار بازار بند غریبوں اور چھوٹے تاجروں پر معاشی دباو بڑھنے کا خدشہ
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا
    • ایکسپورٹ بڑھانے اور امپورٹ کم کرنے سے زرمبادلہ پر دبائو کم ہوگا:چودھری سرور
    • گورنر اسٹیٹ بینک نے پاکستانی معیشت اور معاشی منظرنامے کی مضبوطی سے بیرونی سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا
    • سامان لوڈنگ کے دوران پیسوں کے تنازع پر مزدور نے ڈرائیور کو چاقو مار کر زخمی کر دیا
    • غزہ پر اسرائیلی قبضہ ختم ازاد فلسطین کیلئے ناقابل تنسیخ مدت کی جائے پاکستان
    • حسن ابدال :ہزاروں افراد کو پینے کا پانی فراہم کرنیوالا دوہفتوں سے بند واٹرفلٹریشن پلانٹ تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ چڑارہا ہے ۔
    • اینٹی کرپشن کی عملے نے کاروائی کرتے ہوئے ایک سب انسپیکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    • کیس کی شفاف تحقیقات کیلئے خصوصی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے:مطالبہ
    • غربت اور صحت کے بحران سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے:پی ایم اے
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار،3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • خیبرپختونخوا: خستہ حال سکولوں میں تدریسی عمل فوری روکنے کا حکم
    • آراے بازار پولیس کی کارروائی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کالز کرنے والے دو بھائی گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نیسلے پاکستان نے سسٹین ابیلیٹی ایوارڈز جیت لئے

    By Khabrain Newsنومبر 29, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آبادنیسلے پاکستان نے سسٹین ایبل پالیسی ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ ( ایس ڈی پی آئی ) کی طرف سے منعقدہ سسٹین ابیلیٹی ایوارڈز میں صنفی مساوات اور ایگری ٹیک و فوڈ سیکورٹی کی کیٹگریوں میں دو اعلیٰ ایوارڈز جیت لئے ۔

    نیسلے پاکستان کو اس کے کریئٹنگ شیئرڈ ویلو کے پروگراموں نیسلے ۔ بی آئی ایس پی رورل ویمن سیلز پروگرام اور 548ایکڑ قطعہ اراضی پر مٹی کی نمی چیک کرنے کیلئے سمارٹ سنسرز کے اعتراف میں ان دو کیٹگریوں میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔بی آئی ایس پی رورل ویمن سیلز پروگرام کے تحت 2800دیہی خواتین کومالی خودمختاری دینے کیلئے معاونت فراہم کی گئی جس کا دائرہ کار2025تک 5000خواتین تک بڑھایا جائے گا جبکہ سمارٹ سنسرزکسانوں کو مٹی میں نمی کی سطح کا پتہ لگانے میں معاونت فراہم کرتا ہے جس سے نیسلے کو 2025 تک پانی کے کاروبار کے مثبت اثرات مرتب کرنے کیلئے پانی کی دوبارہ تخلیق کے لئے واٹر پلیج کے حصول میں مدد ملے گی۔

    ان ایوارڈز کا مقصد کارپوریٹ سیکٹر اور سول سوسائٹی کے اداروں میں مثالی کوششوں اور کامیابیوں کو اعزاز بخشتے ہوئے مثبت تبدیلی کے فروغ اور پائیدار مستقبل کیلئے اجتماعی عزم کی ترغیب میں پائیدارکامیابیوں کااعتراف کرنا اور ان کا جشن منانا ہے۔ایوارڈز جیتنے والوں کا انتخاب معزز ماہرین اور لیڈرز کے آزاد پینل کی طرف سے کیا جاتا ہے جنہوں نے نامزد اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

    ایس ڈی پی آئی نے 26ویں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں کیا جہاں نیسلے نے لائیٹ ایٹ دی اینڈ آف دی ٹنل کے رواں سال کے موضوع کے تحت ایس ڈی پی آئی کے ساتھ مل کر ’’کلائمیٹ چینج اور فوڈ سیکورٹی:’’کیا ری جنریٹو ایگری کلچر مایوسی میں امید کی کرن ہے‘‘ کے موضوع پر پلنیری سیشن کی میزبانی کی۔

    ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ وقار احمد، ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اینڈ سسٹین ایبلیٹی ، نیسلے پاکستان نے کہا’’ ہمیں بہت خوشی ہے کہ کمیونٹیز اور کرہ ارض کیلئے ہماری کوششوں کو تسلیم کیا گیا۔ہم گرین ہائوس گیسز کے اخراج کو کم کرنے کیلئے اپنی کوششوں کو تیز کررہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ہم ری جنریٹو ایگری کلچر کو بڑھا کر اصل اجزاکے حصول کے طریقوں میں تبدیلی لاکر اس چیلنج سے نمٹ سکتے ہیں۔2050تک کاربن کے اخراج کو صفر (Net Zero) پر لانے کے عزم کے حصول کیلئے ری جنریٹو ایگری کلچر ہماری توجہ کے شعبوں میں سے ایک ہے۔نیسلے کی حکمت عملی کا مرکز دیہی معیشت کے عالمی اصول ہیں جس سے قدرتی وسائل جیسا کہ مٹی کے ساتھ پانی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور بحالی میں مدد ملتی ہے۔

    صدر ڈبلیو ڈبلیو ایف انٹرنیشنل ڈاکٹر عادل نجم نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر زوردیتے ہوئے واضح کیا ’’موسمیاتی تبدیلی مستقبل کا مسئلہ نہیں ہے، یہ آج کا مسئلہ ہے اور ہم پہلے ہی اس کے اثرات سے متاثر ہورہے ہیں۔یکم جنوری 2024کو ہم دیکھیںگے کہ 2023گرم ترین سال ریکارڈ کیا گیا۔ ہمیں آج عملی اقدام کرنے کی ضرورت ہے اور ری جنریٹو ایگری کلچر مایوسی کے وقت میں امید کی کرن ہے۔‘‘

    وان نگوین ، ڈپٹی نمائندہ ، UNDP پاکستان نے اپنے ملک ویت نام سے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا’’ چاول کی کاشت سال میں تین مرتبہ کرنے کی وجہ سے ویت نام میں مٹی کی حالت واضح طور پر مخدوش ہوچکی ہے۔ہمیں ایسے حل تلاش کرنے ہوں گے جو کاروبار کو مدنظر رکھتے ہوئے فطرت کی دوبارہ تخلیق میں مدد دے اور اس کا حصول نجی شعبہ کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ ‘‘انہوں نے نیسلے جیسی کمپنیوں کے کردار کی تعریف کی جنہوں نے اپنے کاروبار کے حجم کو بروئے کار لا کر اس میں پیش قدمی کی ۔

    ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر عابد سلہری نے بحث ومباحثہ کی نظا مت کے فرائض انجام دیئے۔اسلامی تنظیم برائے فوڈ سیکورٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مسعود المری نے اسلامی ممالک کیلئے ری جنریٹو ترقی کی اہمیت پر بات کی ۔ انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ فوڈ سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے تمام اراکین کی مدد کیلئے اپنی انفرادی قوت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.