تازہ تر ین

پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر کیمیائی ہتھیاروں کی سالانہ کانفرنس کے چیئرپرسن منتخب

 اسلام آباد: پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو کیمیائی ہتھیاروں کی سالانہ کافنرنس کا چیئرپرسن منتخب کرلیا گیا ہے۔

کیمیائی ہتھیاروں کے بین الاقوامی کنونشن کی سالانہ کانفرنس کا انعقاد نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں ہوا، جس میں پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو کیمیائی روک تھام کی عالمی تنظیم میں کانفرنس کا چیئر پرسن منتخب کرلیا گیا۔

193 ارکان پر مشتمل کانفرنس نے ایک سال کے لیے چیئر پرسن کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ ہر سال چیئر پرسن تنظیم کے ارکان ممالک میں سے منتخب کیا جاتا ہے۔ رواں برس ایشیا کی باری تھی اور ایشیائی گروپ نے پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو نامزد کیا تھا، جن کا بطور چیئرپرسن کانفرنس کے لیے انتخاب کرلیا گیا ہے۔

کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام، پیداوار، بڑھاؤ اور ذخیرہ اندوزی کے کیمیکل ویپن کنونشن (CWC) کی 193 رکن ریاستوں نے توثیق کی ہے۔ یہ کنونشن ہر قسم کے ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے ایک جامع معاہدہ سمجھا جاتا ہے ۔

پاکستان نے(CWC) کی1997 میں توثیق کی تھی۔ یہ باورکروانا بھی ضروری ہے کہ پاکستان کو پہلی مرتبہ کانفرنس آف اسٹیٹ پارٹیز  (CSP) کی سربراہی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain