لاہور: سوئی ناردرن نے گیس نرخوں میں 131 فیصد دوبارہ اضافہ مانگ لیا۔
چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)مسرور خان نے ملک میں گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔ انھوں نے گیس ٹیرف بڑھانے کے معاملے کی سماعت کی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے اپنا اپنا موقف پیش کیا۔
سوئی ناردرن نے گیس نرخوں میں دوبارہ 131 فیصد اضافہ مانگ لیا، اس سے قبل یکم نومبر سے گیس ٹیرف بڑھایا جا چکا ہے۔
