دنیا کے مشہور ترین سوشل میڈیا انفلوئنسر میں سے ایک ”امورینتھ“ (Amouranth) نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ سوتے سوتے ماہانہ ساڑھے 55 کروڑ روپے کما لیتی ہیں۔
دراصل امورینتھ اپنی نیند کے اوقات کو لائیو اسٹریم کرتی ہیں۔
امورینتھ امریکا کے ویڈیو گیم لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ”ٹوئچ“ اور فحش ویب سائٹ ”اونلی فینز“ پر کافی مشہور ہیں۔
اس پلیٹ فارم پر کچھ غیر معمولی چیزیں کرنے پر اچھی خاصی کمائی ہوتی ہے۔
اس ہفتہ کی شروعات میں ”دی آئسڈ کافی وار“ پوڈکاسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے انفلوئنسر نے اپنی کمائی کے سب سے اچھے وینچر ”سلیپ اسٹریمز“ (Sleep Sreams) کا انکشاف کیا۔
سلیپ اسٹریمز سوتے ہوئے لوگوں کی لائیو اسٹریمنگ ہے، جنہیں شائقین دیکھتے رہتے ہیں اور دیکھنے کے پیسے بھی دیتے ہیں۔
امورینتھ نے بتایا کہ یہ اسٹریم مردوں کیلئے کافی پرکشش ہے، کیونکہ شائقین اسٹریمر کو بیدار کرنے کی کوشش میں رقم دیتے ہیں۔
بیدار کرنے کی اس کوشش میں نوٹیفکیشن، تیز گانے یا ویڈیو چلانے کیلئے میڈیا شیئر کیا جاتا ہے۔
امورینتھ نے دعویٰ کیا کہ ان کی ”سلیپ اسٹریم“ اتنی مشہور ہوئی کہ کچھ ہی گھنٹوں میں انہوں نے 9940 ڈالر کمائی کرلی۔
امورینتھ نے کہا کہ اگر آپ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئچ پر بھروسہ کرتے ہیں تو ممکنہ طور پر کچھ ہزار ڈالر کمائیں گے، لیکن اگر آپ سوتے وقت میری ممکنہ طور پر اونلی فینز سے ٹرانزیکشنز کی گنتی کریں تو شاید 10 سے 15 تک کمائی ہوجاتی ہے۔
امورینتھ نے کچھ دیگر پیسے کمانے والے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا، جو انہوں نے سالوں کے دوران آزمائے تھے۔
انہوں نے اندازہ لگایا کہ ان کی کل ماہانہ آمدنی دو ملین ڈالر یعنی ساڑھے 55 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ ہے۔