پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کی جائے گی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بلے کے نشان کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہے لیکن اس فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ اب ہم آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے، بلا نہ ملنے پر بھی عمران خان کی آواز پر ووٹ ملیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےسےمایوسی ہوئی، پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے، 12 کروڑ میں سے 10 کروڑ ووٹرز پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔