تازہ تر ین

فارسی میڈیا میں پاکستان و ایرانی فوجی طاقت کا موازنہ، کسے طاقتور قرار دیا گیا؟

ایک ایرانی ویب سائٹ (فرارو ڈاٹ کام) نے ایران اور پاکستان کی عسکری قوت کا موازنہ کرکے خاصے محتاط انداز سے، پاکستان کو سراہتے ہوئے، ایران کو کم وسائل کے باوجود مستعد اور مستحکم قرار دیا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق ایران کے پاس 1996 ٹینک، 65765 بکتر بند گاڑیاں، 4873 آرٹلری یونٹ ہیں جن میں 580 یونٹ خودکار ہیں۔ پاکستان کے پاس 3742 ٹینک، 50523 بکتر بند گاڑیاں، 6308 آرٹلری یونٹ ہیں جن میں 752 خود کار ہیں۔

ایرانی فضائیہ کے پاس 186 لڑاکا طیاروں سمیت 551 طیارے، 129 ہیلی کاپٹرز، 82 بغیر پائلٹ کے اڑنے والے طیارے اور 319 ہوائی اڈے ہیں۔

پاکستانی فضائیہ کے پاس 1434 طیارے (بشمول 387) لڑاکا طیارے، 275 ملٹی رول طیارے، 57 لڑاکا ہیلی کاپٹرز سمیت 352 ہیلی کاپٹرز اور 113 بڑے ڈرون ہیں۔

ایرانی بحریہ کے پاس 101 بحری جہاز ہیں جن میں 7 کروز، 3 فریگیٹس اور 9 آبدوزیں شامل ہیں۔ پاک بحریہ کے پاس 2 ڈسٹرائرز، 7 فریگیٹس اور 8 آبدوزوں سمیت 114 جہاز ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain