لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ زارا اکبر کل ( جمعہ ) 24مارچ سے گوجرانوالہ راکسی تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گی ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ زارا اکبر راکسی تھیٹر میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں تین دن تک پرفارم کریں گی ۔ بعد ازوں وہ کراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے لئے 30مارچ کو روانہ ہو جائیں گی ۔ جہاں وہ دو ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گی ۔ زارا اکبر پہلی مرتبہ کراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل میں کام کر رہی ہیں۔
