تازہ تر ین

صدراتی الیکشن میں حمایت کیلیے ایم کیو ایم کے پاس بھی جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

  کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صدر کے انتخاب میں آصف زرداری کیلیے ووٹ اور حمایت مانگنے کیلیے ایم کیو ایم کے پاس بھی جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر فریال تالپور، ناصر حسین شاہ، آغا سراج درانی، وقار مہدی، سعید غنی، شرجیل میمن، نثار کھوڑو، قائم علیشاہ، نادر مگسی سمیت 30 سندھ اسمبلی کے ممبران سمیت دیگر پیپلزپارٹی رہنما موجود تھے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے بطور پریذائڈنگ افسر کاغذات نامزدگی وصول کئے۔

وزیر اعلی مراد علی شاہ صدارتی انتخاب کے لئے آصف زرداری کے تجویز کنندہ جبکہ ناصر حسین شاہ تائید کنندہ کی حیثیت سے پریزائڈنگ افسر کے روبرو پیش ہوئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری کے کاغذات ہم  نے جمع کروائے اب چار مارچ کو اسلام آباد میں اسکروٹنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے الیکشن کے لئے بھی سب سے درخواست کی ہے، اب صدر کے انتخابات کیلیے ایم کیو ایم سے بھی ہم ووٹ مانگنے کیلیے جائینگے، ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں اچھے تعلقات رہے ہیں۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ہماری بلدیاتی حکومت اس وقت بااختیار ہے، ہوسکتا ہے کہ ایم کیو ایم کا مطالبہ اور معاہدہ پنجاب کی بلدیاتی حکومت کیلیے ہو۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری دھاندلی کے حوالے سے کہہ چکے ہیں، ہمیں سندھ سمیت ہر جگہ پر تحفظات ہیں۔ وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی تقریر سے پتہ چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارٹی گائیڈ لائن کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain