تازہ تر ین

ملک میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے چینی شہریوں کی حفاظت کے ایس اوپیز پر 100 فیصدعملدرآمد یقینی بنائیں۔ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، غفلت پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں محسن نقوی کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری داخلہ، سربراہ نیکٹا، ڈی جی ایف آئی اے، صوبائی آئی جیز اور سیکرٹریز داخلہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان بھر میں پولیس کو جدید ٹیکنالوجی دینے کے بارے بریفنگ دی گئی، ملکی پولیس کو نئی ٹیکنالوجی فراہم کرنے اور چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق اقدامات کا بغور جائزہ لیا گیا۔

اس کے علاوہ ایرانی صدر کے دورہ پر اسلام آباد، کراچی اور لاہورمیں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے قلع قمع کیلئے ہمیں اپنے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہوگا، وفاق اس ضمن میں صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کچے کے علاقے سے شرپسند عناصرکا مشترکہ آپریشن سے مستقل خاتمہ کیا جائے گا، کچے میں مشترکہ آپریشن کیلئے ڈرونز سمیت جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain