تازہ تر ین

ہم نے پاکستان کی سرحدوں کو محفوظ بنانے میں مدد کی ہے، امریکی سفیر

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کی سرحدوں کو محفوظ بنانے میں مدد کی ہے، پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے ۔

بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا میں کوئٹہ میں نئے پولیس ٹریننگ کالج کیمپس کے لیے 5.35ملین ڈالرز دیے ہیں، ہم نے 900 ملین ڈالرز مالیت کے ریڈیو کمیونیکیشن آلات کا شیڈول بنایا ہے۔

ڈونلڈ بلوم نے بتایا کہ 700ملین ڈالرزمالیت کی گاڑیاں اور 195 ملین ڈالرز مالیت کے دھماکے روکنے والے آلات فراہم کیے یہ اقدامات صوبے میں آپریشنز اور سیکیورٹی کو بہت بہتر بنائیں گے، ہم نے منشیات کی اسمگلنگ سے لڑنے اور دہشت گردی سے نمٹنے اور پاکستان کی سرحدوں کو محفوظ بنانے میں مدد کی ہے۔.

، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی، توانائی کے چیلنجوں پر پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ڈونلڈ ماحولیاتی، توانائی کے چیلنجوں پر پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں کیونکہ یہ اقدامات پاکستان کو محفوظ، مضبوط اور زیادہ محفوظ بناتے ہیں اور ہم پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain