تازہ تر ین

ایم کیو ایم لندن کے سرگرم ارکان زیر حراست

کراچی (ویب ڈیسک ) قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایم کیوایم لندن سے روابط کے شبے میں کراچی یونیورسٹی کے 2 اساتذہ کو حراست میں لے لیا جن میں خاتون استاد بھی شامل ہیں۔ کراچی یونیورسٹی کے 2 اساتذہ ڈاکٹر ریاض اور خاتون ٹیچر مہر افروز دیگرساتھیوں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنے کے لیے کراچی پریس کلب آئے تھے کہ اس دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے نے انہیں پریس کلب کے باہر سے حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق دونوں اساتذہ کو ایم کیوایم لندن کے رہنماو¿ں سے روابط کے شبے میں حراست میں لیا گیا اور تاحال ان کا کچھ پتا نہیں ہے۔
دوسری جانب جامعہ کراچی اساتذہ کی تنظیم کے عہدیداران نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرریاض، مہرافروزمراد اور نغمانہ شیخ کو اٹھالیا گیا ہے، مذکورہ لوگ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پریس کانفرنس کرنے آئے تھے لیکن انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ ڈاکٹر نوین حیدر نے کہا کہ ڈاکٹر ریاض جامعہ کراچی کے اساتذہ تنظیم کے صدر رہے ہیں اورہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں، ہم ڈاکٹرحسن ظفرکوعلاج کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے پریس کانفرنس کررہے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain