لاہور (ویب ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس کا فیصلہ مجبوری میں ہوا‘ ہمیں عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے‘ وزیراعظم کہہ چکے ہیں وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں‘ عدالتی فیصلے مانیں گے‘ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں آرہی ہے‘ اقتصادی راہداری پاکستان کے لئے بہت مفید ہے‘ آرمی چیف سے کوئی بھی مل سکتا ہے کوئی رکاوٹ نہیں۔ پیر کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس کا فیصلہ مجبوری میں ہوا کوشش ہوگی کہ آنے والے دنوں میں حالات بہتر کردیں۔ وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔ عدالتی فیصلے مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے۔ ہمیں نکتہ چینی کی بجائے ایک دوسرے پر اعتماد کرنا چاہئے۔ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں آرہی ہے۔ سپیشل اور صنعتی زونز میں انڈسٹری لگانے والوں کو مراعات دیںگے۔ ایاز صادق نے کہا کہ اقتصادی راہداری پاکستان کے لئے بہت مفید ہے آرمی چیف سے کوئی بھی مل سکتا ہے کوئی رکاوٹ نہیں۔
