پشاور: رنگ روڈ پر خطرناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور رنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ پشتخرہ چوک کے قریب گاڑیاں ٹکرانے کے باعث ہوا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق محکمے کی 4 ایمبولینسز کو اطلاع ملنے پر فوراً موقع پر روانہ کیا گیا، جہاں امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔
خطرناک حادثہ مہران اور ویگو کے مابین ہوا، جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔