تازہ تر ین

سوناکشی نے مجھے شادی کے بارے میں نہیں بتایا، شترو گھن سنہا

ممبئی: بالی ووڈ کے ویٹرن اداکار شترو گھن سنہا کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی اور اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی شادی سے متعلق نہیں بتایا۔

بھارتی میڈیا کوانٹرویو میں سینئر اداکار شترو گھن سنہا نے سوناکشی سنہا کی شادی کے بارے میں سوال پر کہا کہ میں بھی اتنا ہی جانتا ہوں جتنا میڈیا میں پڑھا ہے۔ سوناکشی نے اپنی شادی سے متعلق مجھے نہیں بتایا۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میں الیکشن کے بعد دہلی میں ہوں اور میں نے سوناکشی کی شادی سے متعلق کسی سے بات نہیں ۔ مجھ سے اس بارے میں منسوب کی گئی خبریں درست نہیں۔

شترو گھن سنہا نے کہا کہ سوناکشی سنہا جب بھی مجھے اور اپنی والدہ کو شادی کرنے کے بارے میں بتائیں گی ہم انہیں دعائیں دیں گے۔ جب بھی سوناکشی کی شادی ہوئی میں بارات کے آگے ڈانس کروں گا۔

گزشتہ روز میڈیا میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی کی خبریں سامنے آئیں تھیں جن کے مطابق سوناکشی سنہا اپنے دوست ظہیر اقبال سے 23 جون کو شادی کر رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain