تازہ تر ین

دلجیت دوسانج کو شوبز کیریئر میں ایک اور انٹرنیشنل کامیابی مل گئی

 ممبئی: انڈین سپر اسٹار گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج کو اپنے شوبز کیریئر میں ایک اور انٹرنیشنل کامیابی مل گئی۔

گلوکار نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ خوشی کی خبر شیئر کی کہ وہ نامور امریکی ہوسٹ جمی فالن کے مشہور پروگرام ’دی ٹونائٹ شو‘ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

دلجیت دوسانج نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں وہ مہمانوں کی لسٹ میں نظر آتے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا ’پنجابی آگئے اوئے‘۔

مداحوں کی طرف سے گلوکار اور اداکار کی اس کامیابی پر بہت خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے اور وہ اسے دلجیت کی ہالی وڈ میں انٹری کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دلجیت دوسانج گلوکاری اور ادکاری دونوں میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر متعدد عالمی ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں اور دنیا بھر میں کروڑوں لوگ ان سے محبت کرتے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain