تازہ تر ین

ایک ہی کلاس کے 2 دوست آرمی چیف اور نیول چیف بن گئے

بھارت میں 2 کلاس میٹس آرمی کے بڑے عہدوں پر پہنچ گئے، جو کہ اب سب کی توجہ خوب سمیٹ رہے ہیں۔

بھارتی فوج جہاں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بر بریت کے باعث تنقید کی زد میں رہتی ہے، وہیں اب بھارتی فوج دو دوستوں کے حوالے سے وائرل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آرمی چیف دویویدی بننے جا رہے ہیں، جبکہ انہی کے دوست اور اسکول میں ساتھ پڑھنے والے کلاس میٹ تریپاٹھی نیول چیف بن چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تریپاٹھی یکم مئی کو نیول چیف بنے تھے، جس کے بعد اب ان کے دوست کو 30 جون کو آرمی چیف کا عہدہ دیا جا رہا ہے۔

تریپاٹھی اور اوپیندرا دویویدی 1970 میں مدھیا مردیش کے شہر ریوا کے سائنک اسکول میں پانچویں جماعت تک ساتھ پڑھے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دونوں کے رول نمبر لیفٹیننٹ دنیش دویویدی کا رول نمبر 931 اور نیول چیف دنیش کا رول نمبر 938 تھا۔

سوشل میڈیا پر صارفین یہ بھی تبصرہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ دوست نے اپنے ہی دوست کو آرمی چیف کا عہدہ دلا دیا ہے، کیونکہ ظاہر ہے بھارتی فوج کی غیر پیشہ ورانہ اقدامات سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain