راولپنڈی: ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع باجوڑ میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دہشتگرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان ہلاک ہوگیا۔
مارا گیا دہشت گرد کمانڈرسیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی پوری حمایت کا اظہار کیا۔