تازہ تر ین

سلمان خان نے کونسی بالی ووڈ حسینہ کے گھر رشتہ بھیجا؟

 ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ اُنہوں نے بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ کے گھر رشتہ بھیجا تھا۔

سلمان خان گزشتہ 30 سال سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں، جہاں ان کے مداح انہیں اسکرین پر دیکھنے کے لیے ہمیشہ بے تاب رہتے ہیں تو وہیں مداح اداکار کی شادی کا بھی انتظار کررہے ہیں کیونکہ 58 سال کی عُمر میں بھی وہ غیر شادی شدہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی تھی، میگا اسٹار نے بتایا تھا کہ اُنہیں اپنے کیریئر کی شروعات میں جوہی چاولہ بہت پسند تھیں۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ اُنہیں جوہی چاولہ معصوم لگتی تھیں لیکن جب اُنہوں نے اداکارہ کے والد سے رشتہ مانگا تو جوہی چاولہ کے والد نے صاف انکار کردیا تھا۔

اس حوالے سے جب جوہی چاولہ سے پوچھا گیا تو اداکارہ نے بتایا کہ سلمان خان نے اُن کے کیریئر کی آغاز میں شادی کے لیے رشتہ بھیجا تھا لہٰذا اُس وقت اداکارہ کی زیادہ توجہ کیریئر بنانے پر تھی۔

جوہی چاولہ نے کہا کہ اُس وقت سلمان خان مقبول نہیں تھے اور نہ ہی وہ سلمان خان اور عامر خان کو اچھے سے جانتی تھیں، اسی وجہ سے اُنہوں نے سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے اور شادی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ 58 سالہ سلمان خان ماضی میں کئی نامور بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ تعلق میں رہے ہیں جن میں سرفہرست ایشوریا رائے بچن اور کترینہ کیف ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain