تازہ تر ین

کراچی میں میاں بیوی کے قتل کا فیصلہ جرگے میں ہونے کا انکشاف

کراچی: منگھو پیرسلطان آباد میں گھرسے بھاگ کرشادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کا فیصلہ جرگے میں ہوا،دہرے قتل کے واقعے میں مقتولین کے والدین کی رضا مندی شامل تھی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو منگھوپیرسلطان آباد میں گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والے جوڑے 22 سالہ عادل ولد نورمحمد اوراس کی اہلیہ 20 سالہ سائزہ دختر لقمان کو فائرنگ اورچھری کے وار سے قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس نے واقعے کی اہم تفصیلات حاصل کرلیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق میاں بیوی عادل اور سائرہ کے قتل کا فیصلہ جرگہ میں ہوا،دہرے قتل کے واقعے میں عادل اورسائرہ دونوں کے والدین کی رضا مندی شامل تھی۔
پولیس ذرائع کا کنا ہے کہ قتل کے بعد ابتدائی طور پر دونوں ہی فریقین نے مقدمہ کے اندراج سے انکار بھی کیا ہے۔ مقتولہ سائرہ کی والدہ اورخالہ نے قتل میں اہم کردارادا کیا۔

سائرہ کی والدہ اپنی بہن کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئی اورکافی دیر تک بات چیت ہوتی رہی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی ماں نے ہی ملزمان کو گھر کے اندر بلایا۔

قتل کیلئے گھر میں آنیوالے ملزمان نے فائرنگ اور چھریوں کے وارکرکے قتل کیا۔ گھر کے اندرسے 30بورپستول کے4خول،2سکے ،ایک زندہ راؤنڈ اور آلہ قتل چھری بھی برآمد لی گئی ہے۔ پولیس نے دہرے قتل میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain