کوئٹہ: اپوزیشن کی تحریکِ تحفظِ آئین کے تحت آج کوئٹہ میں ریلی نکالی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کے خلاف بنائی گئی اپوزیشن کی تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت میں آج شام پانچ بجے ریلی نکالی جائے گی۔ یہ احتجاجی ریلی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار سے روانہ ہوگی۔
احتجاجی ریلی کی قیادت تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کریں گے۔ علاوہ ازیں دیگر رہنما اس موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔