تازہ تر ین

اسلامی فوجی اتحاد, ایران کا حیران کُن اعلان جاری

اسلام آباد ( ملک منظور احمد ) اسلام آباد میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعلقات میں بہتری آ رہی ہے جو امت مسلمہ کے لیے اچھی بات ہے ایران اور پاکستان کے درمیان بہت ہی دیرنہ تعلقات ہیں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کا جلد اجلاس ہونے والا ہے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چئیر مین سینٹ میاں رضا ربانی رواں ماہ ایران کا اہم دورہ کریں گے سعودی عرب کی طرف سے قائم کردہ اسلامی فوجی اتحاد میں ایران کی شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے ان کا خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دستور کے موقع پر منعقدہ اسقبالیہ کے موقع پر خبریں سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیاایرانی سفیر سے جب پوچھا گیا کہ کیا ایران کو جنرل (ر) راحیل شریف کے اس فوجی اتحاد کے تقرر پر کوئی اعتراض ہے تو انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے اپنا نقطہ نظر پاکستان تک پہنچا دیا ہے ایران اور پاکستان کے درمیان پہلے سے زیادہ بہتر ہو رہے ہیں اور آنے والوں ہفتوں میں بہت ساری چیزیں مثبت ہو نے والی ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain