تازہ تر ین

‘چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت آنا چاہتا ہے تو آئے! ورنہ ہمیں تو فرق نہیں پڑتا’ ثقلین مشتاق

قومی ٹیم کے سابق اسپنر و بالنگ کوچ ثقلین مشتاق نے چیمپئینز ٹرافی 2025 سے بھارت کی ممکنہ دستبرداری کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا کہ بھارتی ٹیم اگر ایونٹ کھیلنے پاکستان آنا چاہتی ہے تو خوشی سے آئے اور نہیں آنا چاہتی تو ہمیں فرق نہیں پڑتا، اتنا شور شرابا کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامںٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ہے تو انہیں معاملہ دیکھنے دیں۔

چیمپئنز ٹرافی فروری-مارچ 2025 میں پاکستان میں منعقد ہونا ہے تاہم شیڈول سمیت ٹیمیں تاحال موضوع بحث بنی ہوئی ہیں جبکہ بھارتی بورڈ ایونٹ کو ہائبرڈ ماڈل یا نیوٹرل وینیو پر کروانے کا خواہاں ہے، اسی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ بھی ضد پر قائم ہے ایونٹ پورا پاکستان میں ہوگا، بھارتی ٹیم کو لانے کا کام آئی سی سی کا ہے ہمارا نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain