لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اسکرپٹ رائٹنگ اور ایڈیٹنگ سیکھنے کے لیے اسکول میں داخلہ لے لیا۔بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون ان دنوں فلمی دنیا سے دور امریکا کے شہر لاس اینجلس میں چھٹیاں گزاررہی ہیں اور سوشل میڈیا پر مداحوں کو سیرو تفریح کی تصاویرشیئر کرکے اپنی مصروفیات سے آگاہ کرتی رہتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اب سنی لیون کی جانب سے آنے والی نئی خبر نے سب کو حیران کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون نے لاس اینجلس کے اسکول میں داخلہ لے لیا ہے جہاں وہ اسکرپٹ رائٹنگ اور ایڈیٹنگ کی مہارت بڑھانے کا کورس کررہی ہیں جب کہ اداکارہ نے بھی اسکول جانے کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔سنی لیون کا کہنا تھا کہ میں نے اس کورس کے لیے کافی پہلے سے سوچ رکھا تھا لیکن فلمی مصروفیات کے باعث نہیں کرسکی تھی مگر اب نئی چیزیں سیکھنے کے لیے دوبارہ اسکول جانے پر کافی نروس ہوں۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
