فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے منفرد اندار میں پاکستانیوں کو ‘یوم آزادی’ کی مبارکباد پیش کردی۔
دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانی آج 77 واں یوم آزادی ملکی جوش و جذبے کیساتھ منارہے ہیں، اس موقع پر فیفا نے بھی اپنا حصہ ڈالتے ہوئے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان ویمنز اور مینز ٹیم کے کھلاڑیوں پر مشتمل تصویر شیئر کی۔
فیفا کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیپشن میں اردو الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کو 77 واں یوم آزادی مبارک ہو۔
دوسری جانب یوم آزادی کی مرکزی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جبکہ مزار اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اسی طرح گوگل نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے دی۔