تازہ تر ین

کراچی میں بارش کے بعد صبح سویرے دھنک کے رنگ

کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بارش کے بعد آسمان پر قوس و قزح کے رنگوں کا خوبصورت منظر دیکھا گیا۔

قوس و قزح کے رنگ کو دیکھتے ہی ایک شہری نے موبائل کیمرے سے تصویر لی اور سوشل میڈیا پر جاری کر دی جو صارفین میں تیزی سے وائرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ کراچی میں پیر سے وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ شب کی بارش کے بعد آج صبح قوس و قزح کا منظر دیکھا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain